جنرل اسمبلی سے خطاب، شہباز شریف  دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی رہنما بن گئے 

جنرل اسمبلی سے خطاب، شہباز شریف  دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی رہنما بن گئے 

اسلام آباد:جنرل اسمبلی سے خطاب، شہباز شریف  دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے عالمی رہنما بن گئے ۔یو این آفیشل یوٹیوب چینل پروزیراعظم شہبازشریف کا خطاب سب سے زیادہ باردیکھا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف کا جنرل اسمبلی سے خطاب یواین آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک لاکھ 37 ہزار بار دیکھا گیا۔

اقوام متحدہ کے ادارے سینٹرفارپبلک اوپینین ریسرچ نے اعدادوشمارجاری کردیے۔دنیابھر کے قائدین کا جنرل اسمبلی سے خطاب یواین آفیشل یوٹیوب چینل پربراہ راست نشرکیاگیاتھا۔

الجزیرہ کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پربھی وزیراعظم شہبازشریف کا خطاب16 لاکھ لوگوں نےدیکھا اور الجزیرہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ پراسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکاخطاب 3 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔

امریکی صدر کا خطاب ایک لاکھ ایک ہزار، چین کے وزیرخارجہ وینگ یی کا خطاب 81 ہزار لوگوں نے دیکھا جبکہ ترکیہ کے صدر کا خطاب 51 ہزار، بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کا خطاب 51 ہزار لوگوں نے دیکھا۔

مصنف کے بارے میں