ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

اسلام آباد:ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔اوگرا نے  ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے اس   بارے میں اوگرا نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 86  روپے 28  پیسے مہنگا کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبرکیلئے ایل پی جی کے 11.8 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 2965  روپے 38  پیسے  ہوگئی ہے۔

فی کلو ایل پی جی 7 روپے 31 پیسے مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 251 روپے30 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں