ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کا معاہدہ ہوا تھا، جانتا ہوں وفاق کا حصہ سندھ کو دلانا کتنا مشکل ہے:بلاول بھٹو

 ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کا معاہدہ ہوا تھا، جانتا ہوں وفاق کا حصہ سندھ کو دلانا کتنا مشکل ہے:بلاول بھٹو

کوئٹہ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا ہےکہ   ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کا معاہدہ ہوا تھا، جانتا ہوں وفاق کا حصہ سندھ کو دلانا کتنا مشکل ہے۔کوئٹہ میں منعقدہ سیلاب متاثرین بحالی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ    ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کا معاہدہ ہوا تھا، جانتا ہوں وفاق کا حصہ سندھ کو دلانا کتنا مشکل ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کے مسئلے کو سنجیدگی سے لیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کے مسئلے کو سیریس لیں، ہمارے سیلاب متاثرین 2022سے بے گھر ہیں، وزیراعلیٰ سندھ سے بھی کہتا ہوں کہ وہ بلوچستان والوں سے بات کریں، گھر ایسے بنائیں کہ اگلے سیلاب میں وہ متاثرین ایسے ہی نہ بیٹھے ہوں جیسے اب ہیں، ہمارے ملک میں وسائل کم ہیں،ہمیں وسائل کا صحیح استعمال کرنا ہے۔

ان  کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے بلوچستان کے ساتھ سوتیلے جیسا سلوک کیا گیا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کا معاہدہ ہوا تھا، معاہدےکی شرط تھی کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ترجیح ہوگی، میں جانتا ہوں وفاق کا حصہ سندھ کو دلانا کتنا مشکل ہے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ جس طرح یہ صوبہ ابھی چل رہا ہے یہ بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے، ماضی کا ریکارڈ معذرت کے ساتھ اتنا اچھا نہیں رہا، بلوچستان کے وزیراعلیٰ اور کابینہ سے درخواست کرتا ہوں اس منصوبے کو دیکھیں، آپ کو اس منصوبے میں بلوچستان کے فنڈز ڈالنا ہوں گے، آپ وفاق سے بھی اس منصوبے پر بات کریں، ہم نے بلوچستان کے لوگوں کو گھر بناکر دینا ہیں آپ طریقہ نکالیں۔ 

انہوں نے کہا وہ خبردار کرتے ہیں کہ جس طریقے سے وفاقی حکومت کا سیلاب فنڈز کے حوالے سے رویہ رہا ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ اگلی بار جو بھی وزیراعظم یا وزیر خارجہ ہو وہ ایسی کسی بھی قدرتی آفت کے لیے بین الاقوامی اداروں سے فنڈ مانگے تو وہ ہمارا ماضی کا ریکارڈ دیکھیں گیں جو بلکل بھی اچھا نہیں ہے۔

مصنف کے بارے میں