حزب اللہ کی اگلی حکمت عملی کیا ہوگی؟ عبوری سربراہ نے اعلان کردیا

حزب اللہ کی اگلی حکمت عملی کیا ہوگی؟ عبوری سربراہ نے اعلان کردیا

لبنان:حزب اللہ کی اگلی حکمت عملی کیا ہوگی، اس بارے میں عبوری سربراہ نے اعلان کردیا ہے۔ حزب اللہ کے نو منتخب قائم مقام سربراہ نعیم قاسم  کاکہنا ہے کہ   ہماری صلاحیت ختم نہیں ہوئی، متبادل منصوبوں کے تحت جنگ جاری رکھیں گے، زمینی جارحیت کے مقابلے کیلئے تیار ہیں، نئے سیکریٹری جنرل کا اعلان طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔


انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے اسرائیلی حملوں میں علی کرکی اور عباس نیلفروشان کے علاوہ اپنے سربراہ حزب اللہ نصراللہ کو کھو دیا، اسرائیل اس وقت لبنان کے تمام حصوں میں قتل عام کررہا ہے۔

نعیم قاسم نے کہا کہ اسرائیل کے بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے، پارٹی رہنماؤں کا کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا، امریکہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ اسرائیل کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ نصراللہ نے جو راستہ اختیار کیا وہ جاری رہے گا، کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم انہی مقاصد کے تحت جاری رکھے گا جو وہ کر رہا ہے۔

مصنف کے بارے میں