سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت کل تک کے لیےملتوی

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیلوں پر سماعت کل تک کے لیےملتوی

اسلام آباد:  سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

 
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان ، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مظہر عالم میاں خیل لارجر بنچ کا حصہ تھے۔

سماعت کے دوران جسٹس منیب اختر  نے بینچ میں شمولیت سے انکار کر دیا ، جسٹس منیب اختر  کمرہ عدالت میں  ہی نہ آئے

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ  نےریمارکس دیئے،جسٹس منیب اختر سے درخواست ہے اس عدالتی کاروائی میں شامل ہو، اگر وہ  بینچ میں شامل نہیں ہوتے تو پھر نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا ۔

بعد ازاں سپریم کورٹ نےآرٹیکل63اےکی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے 17 مئی 2022 کو فیصلہ سنایا تھا، جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن بنچ کا حصہ تھے۔

آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق کیس کا فیصلہ تین دو کی اکثریت سے دیا گیا، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے اختلاف کیا تھا۔

اکثریتی فیصلے کے مطابق منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں ہوگا، منحرف ارکان کی تاحیات نااہلی کیلئے پارلیمنٹ قانون سازی کر سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں