فیصل آباد : پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نواز شریف کووطن واپسی پربھرپور ویلکم کریں گے۔امید ہے وہ واپس آجائیں گئے۔الیکشن ہوں یا نہ ہوں عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں ۔
سربراہ جےیو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے فیصل آباد میں میڈیاسےگفتگو کرتے کہا کہ موجودہ حالات میں انتخابی مہم چلانا بہت مشکل ہے۔خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شدید سکیورٹی خدشات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت آئی ایم ایف کے غلام ہیں آئی ایم ایف نے جو کہنا ہے وہی ہونا ہے۔ حکومتوں کو صرف گالی سننے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے۔