اسلام آباد : اسلامی نظریاتی کونسل نے صدر مملکت کے سزا معاف کرنے کے اختیار کی مخالفت کردی ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ صدر کو حاصل اختیار قرآن وسنت کے منافی ہے ،صدر مملکت کوسزاؤں کی معاف کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ صدر مملکت کو قتل کی سزا معاف کرنے کا اختیار بھی نہیں ہونا چاہیے۔شریعت کے خلاف قوانین کے حوالے سے وزارت قانون سے رابطے میں ہیں ۔دوسری شادی سمیت عائلی قوانین کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کی ہیں ۔