شیر افضل مروت نے حملہ کرکے زخمی کیا: سینیٹرافنان اللہ، وکیل پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج

04:39 PM, 30 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ اور پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت کے درمیان نجی ٹی وی کے پروگرام میں جھگڑے پر  شیر افضل مروت کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

سینیٹر افنان اللہ نے گزشتہ روز ایس ایس پی اسلام آباد کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی۔مقدمہ میں حملہ کرنا،شہرت کو نقصان پہنچانا اور زخمی کرنے کی دفعات شامل  ہیں۔ 

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام کے دوران جھگڑے پر شیرافضل مروت نے افنان اللہ کو تھپڑا مارا تھا جس پر افنان اللہ نے شیر افضل مروت کو گرا کر انہیں لاتیں اور گھونسے مارے تھے۔ 

مزیدخبریں