اسلام آباد : فیڈرل شریعت کورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کے خلاف نظرثانی درخواست سماعت کے لئے مقررکردی ہے۔
چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان کی سربراہی میں وفاقی شرعی عدالت دو اکتوبر کو سماعت کرے گی۔جسٹس خادم حسین شیخ اور جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور پر مشتمل بینچ میں شامل ہیں۔
شریعت کورٹ نے درخواستگزار کی درخواست 7 فروی 2022 کو خارج کردی تھی۔درخواست گزار شاہد اورکزئی نے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائر کی تھی۔