پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

03:29 PM, 30 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں کمی کا امکان ہے۔   پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ کمی گذشتہ دو ماہ کے دوران پہلی بار ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر  جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ 


لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے ، مٹی کے تیل کی قمیت میں 8روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں سے روپےکی قدر میں بہتری آئی ہے۔  ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ٹیکس کی شرح اور دیگر اوور ہیڈز کی بنیاد پر آئندہ جائزے میں پٹرول کی قیمت میں کمی آسکتی ہے کیونکہ اس کی عالمی قیمت میں 2 فیصد کمی آئی ہے


ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم ہدایت کے بعد وزرات خزانہ قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کریگی۔

اگر پٹرول کی قیمت میں کمی کر دی جاتی ہے تو  نگران دور حکومت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا یہ پہلا موقع ہو گا۔

مزیدخبریں