بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

12:36 PM, 30 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج شہر کا پارہ 38 سے 41 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25.5 ڈگری ریکارڑ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے  مطابق   آج ہوا میں نمی کا تناسب دن کے اوقات میں اوسطا 75 فیصد جبکہ شام میں 15 فیصد تک رہے گا۔

دن بھر ہوائوں کے رخ میں تبدیلی کا عمل جاری رہے گا ، ہوائیں پہلے شمال اور شمال مشرق بعد ازاں مغرب اور جنوب مغرب کی سمت سے چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے بیشتر وقت سمندری ہوائیں معطل رہیں گی، جس کے سبب کہیں کہیں گرمی کی شدت44 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے جبکہ صبح کے اوقات میں نیشنل ہائی وے اور اطراف کے علاقوں میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ حیدرآباد ، میر پور خاص ، مٹھی ، شہید بینظیر آباد میں پارہ 39 سے 41 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔ جیکب آباد ، لاڑکانہ ، دادو، سکھر ، روہڑی ، خیر پور سمیت ملحقہ علاقوں میں پارہ 40 سے 43 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے اسی طرح بدین ، ٹھٹھہ ، سجاول میں درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بھر میں شدید گرمی کی لہر آئندہ دو روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں