ہنگو خود کش حملے، نا معلوم دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج

ہنگو خود کش حملے، نا معلوم دہشتگردوں کیخلاف مقدمہ درج
سورس: File

ہنگو:  خیبر پختونخوا کے علاقے ہنگو کی تحصیل دوآبہ میں تھانے کے گیٹ اور تھانے  کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملوں کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کر لیا گیا۔ 

ہنگو میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں خود کش دھماکے سے مسجد کی چھت کے ملبے تلے دب جانے سے 4 افراد جاں بحق اور  12 افراد زخمی ہو گئے۔

ایف آئی آر کے مطابق دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پہنچتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے بعد وہاں موجود پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔  ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے حملہ آور کے جسم کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔
 
ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار سعید الرحمان نے فائرنگ کرنے والے دہشتگرد سے بندوق چھین لی جس کے بعد فائرنگ کرتے ہی گیٹ کے قریب دھماکا ہوا۔

خودکش دھماکے سے متعلق داخل کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ایک خودکش حملہ آور کو مسجد کے باہر ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران نمازی مسجد سے باہر نکلے لیکن اس دوران دوسرے خودکش حملہ آور نے مسجد میں داخل ہو کر خود کو اڑا لیا۔

پولیس حکام کے مطابق 2 شدت پسندوں نے تھانا دوآبہ میں اندرگھسنےکی کوشش کی، تھانے کے گیٹ پر دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک خودکش بمبارتھانے کے گیٹ میں ہلاک ہوا۔

مصنف کے بارے میں