اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلی میں واپسی کی تجویز مسترد کرتے ہوئے سڑکوں پر فیصلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب اسمبلیاں نہیں فیصلہ عوام کے درمیان ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی قائدین کی اہم بیٹھک ہوئی ۔اجلاس میں اسحاق ڈار کی واپسی کو ملک کے لئے خطرناک قرار دے دیا گیا۔ اکتوبر کے تیسرے ہفتےمیں مارچ کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے قائدین کو تیاریوں کی ہدایت کی گئی ۔ عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ عوام اسلام آباد کارخ کرینگے ۔ اب فیصلہ عوام کے درمیان ہوگا ۔بیٹھک میں اسمبلی میں واپسی کو مسترد کردیا گیا۔