لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ہیں چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو فتح کے لیے170 رنز کا ہدف دیا ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 169 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم نے 87رنز کی اننگز کھیلی۔
رضوان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے محمد حارث نے 7 ، شان مسعود صفر، حیدر علی 18 ، افتخار احمد 31 آصف علی 9 اور محمد نواز 12 رنز بنا سکے۔
انگلینڈ کی طرف سے ڈیوڈ ویلی اور سیم کیورن نے 2،2 ،ریکا ٹاپلے اور رچرڈ گلیسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔