اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری سے معافی مانگنے کیلئے ان کی عدالت پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کی عدالت پہنچے تاہم پولیس نے خاتون جج کا کمرہ بند کر دیا اور انہیں بتایا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری رخصت پر ہیں۔
عمران خان نے ریڈر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے زیبا چوہدری صاحبہ کو بتانا ہے کہ عمران خان آئے تھے، ریڈر آپ گواہ رہنا، میں آیا تھا معافی مانگنے، اس کے بعد وہ عدالت سے چلے گئے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کے دوران پیش ہوئے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
عمران خان معافی مانگنے کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ زیبا چوہدری کی عدالت پہنچ گئے
11:21 AM, 30 Sep, 2022