کراچی میں متوقع طوفان شاہین کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

10:44 PM, 30 Sep, 2021

کراچی :کمشنر کراچی نوید احمد شیخ نے دفعہ 144 کے ذریعہ ساحل سمند ر پر نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس سلسلہ میں نوٹی فکیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی محکمہ موسمیات کی طوفان شاہین کی پیش گوئی کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔ پابندی 5 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

 کمشنر کراچی نوید شیخ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ساحل سمند پر جانے سے گریز کریں اورپابندی پر سختی سے عمل کریں۔

نوٹی فیشکن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ ایس ایس پیز کے تعاون سے عملدرامد کو یقینی بنائیں گے۔

مزیدخبریں