شہبا ز شریف کو تنظیم سازی کرتے تو کمر میں کچھ نہیں ہوتا ،شہباز گل کا ٹوئٹ

09:54 PM, 30 Sep, 2021

اسلام آباد :‏ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹ میں کہا کہ حیرانی کی بات ہے شہباز شریف صاحب کو تنظیم سازی کرتے ہوئے تو کمر میں کچھ نہیں ہوتا۔جیسے ہی FIA کے کیس کی خبر پہنچی تو کمر دکھ گئی۔

شہباز گل کا کہنا تھا پچھلا پورا ہفتہ شہباز شریف صاحب سیالکوٹ راولپنڈی اور دوسری جگہوں پر پارٹی کی تنظیم سازی اور جلسے فرما رہے تھےلیکن جیسے ہی حساب کتاب کی بات شروع ہو تی ہے تو کمرکا ایشو بھی آجاتا ہے ۔

اس سے قبل شہباز گل نے شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اور نواز شریف میں بیانیے کی جنگ واضح ہے جبکہ شہباز شریف سے کوئی سوال کیا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں بیٹے کا کاروبار ہے۔ 


شہباز گل نے کہا کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے شک کی بنیاد پر سلمان شہباز کے اکاونٹس کو فریز کیا اور ایک سال سے زائد عرصہ اکاؤنٹس کے حوالے سے تحقیقات جاری رہیں۔ شہباز شریف پر کوئی مقدمہ نہیں تھا اور نہ ان کے حوالے سے تحقیقات ہوئیں۔

 

مزیدخبریں