سی ایس ایس کے نتائج کا اعلان ، صرف 2.11 فیصد امیدوار کامیاب

09:44 PM, 30 Sep, 2021

اسلام آباد : سی ایس ایس2021 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان  کردیا گیا ہے۔امتحان میں حصہ لینے والے 17 ہزار 240 امیدواروں  میں سے صرف 364 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیا ۔

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے  سی ایس ای تحریری امتحان کے نتاِئج کا اعلان کردیا ہے ۔ایف بی ایس سی کے مطابق 39 ہزار 650 امیدواروں نے اپلائی کیا۔ 17 ہزار 240 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔ 364 امیدواروں نے تحریری امتحان پاس کیاہے۔

تحریری امتحان میں کامیابی کی شرح 2 اعشاریہ 11 فیصد رہی ۔  کامیاب امیدواروں میں بلور خان نے پہلی ،سردار عثمان سلیم  نے دوسری جبکہ  فائزہ اکمل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 

مزیدخبریں