دنیا کے سب سے بڑے تجارتی میلے ’’دبئی ایکسپو2020‘‘کا شاندار افتتاح،پاکستانی پویلین بھی سج گیا 

Dubai Expo 2020 Pakistan Pavilion

دبئی :دنیا کے سب سے بڑے تجارتی میلے دبئی ایکسپو 2020 کا شاندار افتتاح  ہوگیا ہے،اس عالمی نمائش میں 190 سے زائد ممالک شرکت کر رہے ہیں ۔

دبئی ایکسپو 2020 کے اس میلے میں موسمیاتی تبدیلی، انسانی رہائش گاہوں کو زیادہ پائیدار بنانے، ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے، تعلیم کا مساوی حق اور صحت جیسے اہم عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے،ایکسپو میں متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک کے الگ الگ پویلین تیار کیے گئے ہیں۔

دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کا پویلین بھی قائم کیا ہے جس کا موضوع "پاکستان ایک پوشیدہ خزانہ" ہے، 3 ہزار 200 مربع میٹر پر محیط ہے ،اور جس کی لاگت 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر ہے۔

پاکستانی پولین ایک بڑے ہجوم کی توقع کر رہا ہے جہاں  پاکستانی تاریخ ، ثقافت اور روایات پر روشنی ڈالی جائے گی اور تجارت ، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔

واضح رہے دبئی ایکسپو 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔