مسلم لیگ ن میں مفاہمت اور مزاحمت کی کنفیوژن !مریم نواز بھی چپ نہ رہیں 

06:54 PM, 30 Sep, 2021

لاہو ر:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا کہ ہماری پارٹی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ن لیگ میں مفاہمت اور مزاحمت میں بڑی کنفیوژن ہے ،لیکن یہ  کنفیوژن صرف دشمن کی طرف سے پلان کی جاتی ہے،ایک بات جان لیں ظلم کے ضابطے ماننے سے انکار کر دیا تو ن لیگ کو کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا ۔

پارٹی ورکرز سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا عوام نےجن کوووٹ دیاان کوآرٹی ایس کےذریعےہرادیاگیا،پارلیمنٹ کو احترام دینے سے متعلق کیا ہمارا بیانیہ غلط ہے ؟اپنے خطاب میں مریم نواز نے رانا ثنا اللہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج راناثنااللہ کے چہرے پر مسکراہٹ دیکھ رہی ہوں، ایسی مسکراہٹ ان کےچہرےپرپہلےکسی میٹنگ میں نہیں تھی،نواز شریف کی طاقت کا اندازہ مخالفین کو تو ہے لیکن شاید ہمیں نہیں ہے ۔

مریم نواز نے کہا ن لیگ میں کچھ لوگ ایسے ہیں جو ان سے ڈر رہے ہیں جو ہم سے ڈرتے ہیں ،مسلم لیگ ن کی ہار اور جیت کے درمیان خوف کی ایک پتلی سی زنجیر حائل ہے،مریم نواز دو ٹوک الفاظ میں واضح کرتے ہوئے کہا یہ ہمیں ہمارے  لیڈر سے علیحدہ نہیں کرسکتے،جماعت کو نہیں توڑ سکتے،ماضی میں بھی ایسی بہت سی کوششیں کی گئیں لیکن کامیاب نہیں ہوئے ۔

مزیدخبریں