12 سے 15 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کامعاملہ ،نیا پنڈورا باکس کھل گیا

05:50 PM, 30 Sep, 2021

لاہور :این سی او سی کی طرف سے 12 سے 15 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد وزیر تعلیم پنجاب نے ایکشن لے لیا ۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کی فی الوقت این سی ا و سی کا بچوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ نہیں مان سکتے ،پنجاب حکومت نے این سی او سی کا فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ویکسین لگانے سے قبل پہلے والدین کو راضی کرنا ہو گا ۔

مراد راس نے کہا بچوں کو ویکسین لگانے کے فیصلے میں احتیاط برتنی ہو گی ،اس کا فیصلہ کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا ،انہوںنے کہا اس سلسلے میں محکمہ صحت سے بات چیت چل رہی ہے ۔

دوسری طرف نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر کل سے سخت پابندیوں لگانے کا اعلان کردیا ۔ویکسین نہ لگوانے والے شہری اندرون اور بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے۔

موٹروے پر سفر کرنے پر بھی پابندی ہوگی، تعلیمی اداروں، ریسٹورینٹس، شاپنگ مالز ، شادی ہالز میں جانے کے لئے بھی ویکسنیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ویکسین نہ لگوانے والے سکول سٹاف ممبرز کا سکول میں داخلہ بند ہوگا۔

مزیدخبریں