کوئی جنگجو بغیر اجازت کسی کے گھر یا کاروباری مرکز میں داخل نہیں ہو گا ،افغان عبوری وزیر اعظم

05:05 PM, 30 Sep, 2021

کابل :امارات اسلامی افغانستان کے عبوری وزیر اعظم محمد حسن اخوند نے عوامی مفادات اور عوام میں جنگجوئوں کے خوف کو کم کرنے کیلئے نئے احکامات جاری کر دئیے جس کے تحت کوئی بھی افغان جنگجو یا حکومتی سکیورٹی اہلکار کسی بھی گھر یا کاروباری مرکز میں بغیر اجازت کے داخل نہیں ہو سکتا ۔

امارات اسلامی افغانستان کے عبوری وزیرِ اعظم محمد حسن اخوند نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا  کہ کسی کے گھر یا کاروباری مرکز سے کوئی بھی سامان بغیر اجازت کے نہیں اُٹھایا جا ئے گا ،کوئی بھی بغیر اجازت کسی کے گھر یا کاروباری مرکز میں داخل نہیں ہوگا.

نئے حکم نامہ کے مطابق کسی کو اجازت نہیں ہے کہ وہ سامان کے بہانے گھروں اور کمپنیوں کی تلاشی لے،ملا محمد حسن اخوند نے وزارت دفاع، وزارت داخلہ اور انٹیلی جنس سروسز کے تمام اہلکاروں کو نجی مکانات چھوڑنے اور اپنے متعلقہ فوجی اڈوں میں منتقل ہونے کا  بھی حکم دے دیا ۔

مزیدخبریں