اسلام آباد:ایف بی آر نے ٹیکس نا دہنگان کو بڑا ریلیف دیدیا ،ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں مشکلات کو دیکھتے ہوئے آخری تاریخ میں 15 روز کی توسیع کر دی ۔
ایف بی آ ر کا کہنا ہے گزشتہ دو سے تین روز میں یہ دیکھا جا رہا ہے کہ عوام کی ایک بڑی تعداد انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنا چاہتی ہے لیکن کچھ مشکلات کی وجہ سے وہ 30 ستمبر تک فائل کرنے میں ناکام نظر آ رہے ہیں ،ایسے تمام افراد جنہوں نے ابھی تک ٹیکس ریٹرن بروقت فائل نہیں کیے ان کیلئے 15 روز کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
ایف بی آر کی طرف سے آخری تاریخ میں 15 روز کی توسیع کے بعد تمام چیف کمشنر ز کو ٹیکس دہندگان سے تعاون کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں ۔
واضح رہے ایف بی آر کی طرف سے 30 ستمبر تک کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی ،وزیر خزانہ شوکت ترین کی سفارش پر ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر تک مقرر کر دی گئی ۔