واشنگٹن : امریکی عدالت نے گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے حق میں فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے گلوکارہ کے والد جیمز اسپیئرزکو 6 کروڑ ڈالر کی جائیداد کی سرپرستی سے لاتعلق قرار دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت نے گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے حق میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ برٹنی اسپیئرز بالغ ہیں اور وہ اپنی زندگی کے فیصلےخود کرنے میں آزاد ہیں ۔
امریکی عدالت میں 3 گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت میں جج نے جیمز اسپیئرز کو امریکی گلوکارہ کی 6 کروڑ ڈالر کی جائیداد کی نگرانی سے ہٹانے کا فیصلہ سنایا جبکہ مکمل سرپرستی ختم کرنے کے لئے نومبر تک کی تاریخ طے کردی۔
برٹنی اسپیئرز نے 27 جولائی کو لاس اینجلس کی عدالت میں چوتھی مرتبہ والد کو سرپرستی سے ہٹانے کی درخواست دائر کی تھی۔مداحوں کی بڑی تعداد گلوکارہ کو قانونی جنگ جیتنے پر مبارکباد دے رہے ہیں ۔
یاد رہے کہ برٹنی اسپیئرز کے والد کو امریکی عدالت نے 2008 میں گلوکارہ کی ذہنی حالت کی وجہ سے سرپرست مقرر کیا تھا جیمز اسپیئرز گزشتہ 13 سال سے بیٹی کے قانونی سرپرست تھے اور برٹنی اسپیئرز اپنے والد کی اجازت کے بغیر اپنی ہی کمائی ہوئی دولت خرچ کرنے کی اہل نہیں تھیں ۔ امریکی عدالت نے اس سرپرستی کو اب ان کے والد کو معطل کردیا ہے ۔
واضع رہے کہ 39 سالہ برٹنی سپیئرز نے 27 سالہ ایران نژاد سام اصغری سے پچھلے دنوں منگنی کی تصدیق کی تھی ۔ برٹنی اسپیئر ز کی اس سے قبل دو بار شادی ہوچکی ہے۔ ان کے سابقہ شوہر ریپر کیون فیڈرلائن سے 2 بچےہیں۔ اس کے علاوہ برٹنی اپنے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے بھی شادی کرچکی ہیں جو صرف 55 گھنٹوں میں ہی ختم ہوگئی تھی ۔