لاہور: محکمہ صحت کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر سے ڈینگی کے 223 جبکہ صرف لاہور سے 167 کیس مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی سے 35، قصور سے 4 اور نارووال سے ڈینگی کے 3 مریض، فیصل آباد اور خوشاب سے 2 دو جبکہ شیخوپورہ، اٹک، چکوال، ملتان اور سیالکوٹ سے ڈینگی کا ایک مریض رپورٹ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق جھنگ، خانیوال، راجن پور، ساہیوال اور بہاولنگر سے بھی ڈینگی کا ایک، ایک مریض رپورٹ ہوا۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 1,659 جبکہ لاہور سے 1,347 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ روز صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 223 مریض داخل ہوئے۔
اس وقت لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 115، گنگارام میں 18، جناح ہسپتال میں 15، میو ہسپتال میں 11، ڈاکٹرز ہسپتال 9، سروسز ہسپتال اور شالیمار ہسپتال میں 8، گلاب دیوی میں 7، فاروق ہسپتال میں 5، گھرکی ٹرسٹ ہسپتال اور یورنیورسٹی آف لاہور ٹیچنگ ہسپتال میں 4، فاطمہ میموریل ہسپتال، جنرل ہسپتال، حمید لطیف ہسپتال، عمر ہسپتال اور اتفاق ہسپتال میں 3 مریض داخل ہیں۔
اس کے علاوہ لاہور کے چلڈرن ہسپتال اور مسعود ہسپتال میں 2، عادل ہسپتال اور سینٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال میں 1، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایک، میاں منشی، ایور کئیر ہسپتال، لائف لائن، منصورہ ہسپتال اور نواز شریف ہسپتال میں ایک، راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال میں 39، بینظیر بھٹو ہسپتال میں 14، ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 8 اور واپڈا ہسپتال میں ڈینگی کا 1 مریض داخل ہے۔
اسلام آباد کے قائداعظم ہسپتال میں 10، شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں 3 اور پولی کلینک ہسپتال میں ڈینگی کے 2 مریض داخل ہیں۔ نشتر ہسپتال ملتان میں 6، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا، ہاسپٹل حافظ آباد اور جوہر آباد ہسپتال خوشاب میں ڈینگی کے 4 چار مریض داخل ہیں۔
ڈی ایچ کیو اوکاڑہ میں 3، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، اٹک ہسپتال اور ڈی ایچ کیو قصور میں ڈینگی کے 2 دو مریض داخل ہیں۔ ڈی ایچ کیو گجرات، ڈی ایچ کیو ساہیوال، ہاسپٹل نوشہرہ اور کوٹلی ستیاں ہسپتال میں ڈینگی کا 1 ایک مریض داخل ہے۔