ممبئی : بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ مجھے سپورٹس وومین ہونے پر فخر ہے، والدین بھائی بہن شوہر سب نے مجھے کیئریر میں ترقی کے لئے سپورٹ کیا ہے ۔
بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میری فیملی نے میرے کیرئیر میں بہتری کے لئے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور جب کبھی بھی کوئی مشکل وقت آیا تو میر ےگھروالوں نے میرا حوصلہ بڑھایا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے جس وقت ٹینس کھیلنا شروع کیا تھا اس وقت کسی کو اس کھیل کے بارے میں اتنی آگاہی نہیں تھی جتنی آج ہے ۔ اسوقت یہ کھیل عام لوگوں کے خیالوں میں ہی تھا اور کسی کو اس بارے میں زیادہ معلومات بھی نہیں تھیں ۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ مجھے سپورٹس وومین ہونے پر فخر ہے ۔ مجھے دیکھ کر بہت سی لڑکیوں نے اس کھیل کو بطور کیرئیر چنا ہے اور مجھے اس کی بہت خوشی ہوتی ہے جب نئی کھلاڑی لڑکیاں بطور آئیڈیل میرا نام لیتی ہیں ۔
ثانیہ مرزا نے بتایا کہ وہ ہر میچ کے بعد اپنی والدہ اور بہن انم مرزا کو رابطہ کرکے بتاتی ہیں کہ وہ میچ جیتی ہیں یا ہار گئیں ۔ ویسے تو ان کی والدہ ، والد ، بہن اورشوہر میچ سے قبل سبھی ان کا حوصلہ بڑھاتے ہیں ۔
ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرے دوبارہ ٹینس کھیلنے میں میرے بھائی اذہان مرزا ملک کا بہت ہاتھ ہے ان کا ہی فیصلہ تھا کہ میں نے ٹینس میں ہی آنا ہے ۔
میری والدہ نے بھی میرے بیٹے کی پیدائش کے بعد ٹینس کھیلنے کے لئے میرا حوصلہ بڑھایا اور کہا کہ تم کھیل کو جاری رکھو۔
یاد رہے کہ34 سالہ ثانیہ مرزا نے ٹینس کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ۔ 12 اپریل 2010 میں انہوں نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی جس کے بعد ان کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا ۔
ثانیہ مرزا بیٹے کی پیدائش کے بعد ٹینس کے میدانوں سے دور تھیں لیکن فیملی کی سپورٹ کے بعد وہ ایکبار پھر سے ٹینس کورٹ کو آباد کرنے جارہی ہیں ۔