مکہ مکرمہ: مقام ابراہیم پر خانہ کعبہ کا روح پرور عکس پڑنے کا منظر کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیا ہے، یہ تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے۔ تمام دنیا کے مسلمان اس کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔
یہ تصویر حرمین شریفین کی انتظامیہ نے جاری کی ہے۔ اس میں مقام ابراہیم پر خانہ کعبہ کا عکس نمایاں انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کی جانے والی یہ فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور اسے پذیرائی مل رہی ہے۔
اس روح پرور تصویر میں خانہ کعبہ سورج کی کرنیں پر پڑ رہی ہیں، خانہ کعبہ کا عکس اور اس کی چمک کو صاف دیکھا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ مقام ابراہیم ایک ایسا مبارک پتھر ہے جو خانہ کعبہ کو تعمیر کرنے کیلئے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے استعمال کیا تھا۔ وکی پیڈیا کے مطابق 1967ء سے قبل اس پتھر کو ایک کمرے میں رکھا گیا تھا لیکن اب اسے سونے سے بنی جالی میں محفوظ کیا گیا ہے تاکہ فرزندان اسلام اس کی زایرت کر سکیں۔