اسلام آباد:اوگرانے ایک دفعہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی،اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سوا پانچ روپے تک اضافے کی ورکنگ حکومت کو ارسال کر دی۔
اس دفعہ پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے 25پیسے فی لیٹر تک اضافہ کی تجویزدی گئی ہے ،ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز ہے ۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی مشاورت سے لیوی اور ٹیکسوں میں ردو دل کیا جائے گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم کرینگے۔