کویت کے نئے امیر نواف الاحمد نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

08:35 PM, 30 Sep, 2020

کویت سٹی: شیخ نواف الاحمد الصباح نے 91 سالہ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد کویت کے نئے امیر کی حیثیت سے پارلیمنٹ میں اپنے عہدے کا حلف کا اٹھا لیا۔ 

کویت کے نئے امیر نے سابق حکمران شیخ صباح الاحمد الصباح کی تدفین سے قبل ہی 9 ستمبر کو پارلیمنٹ کے ہونے والے اجلاس میں حلف اٹھایا۔

خیال رہے کویت کی کایبنہ نے ولی عہد شیخ نواف الاحمد الصباح کو فوری طور پر نیا امیر نامزد کر دیا تھا کیونکہ ان کا نام پہلے ہی تجویز کیا جا چکا تھا۔

کویت کے نئے امیر نے 83 سالہ نواف الاحمد الصباح نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ خطے کے ممالک کی خوش حالی، استحکام اور سلامتی کے لیے کام کریں گے جس پر اراکین پارلیمنٹ نے ان سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'ہماری قوم کو آج مشکل حالات اور خطرناک چینلجز کا سامنا ہے تاہم ان کو اتحاد اور مل کر کام کر کے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ 91 سالہ شیخ صباح الاحمد الصباح گزشتہ روز امریکا میں انتقال کر گئے تھے جہاں وہ علاج کے لیے رواں برس جولائی میں گئے تھے۔ شیخ صباح الاحمد الصباح کی میت کو تدفیق کے لیے کویت لایا جائے گا۔

کویتی شاہی خاندان کے مطابق شیخ صباح الاحمد کی نماز جنازہ کو کورونا کے باعث صرف شاہی خاندان تک ہی محدود رکھا جائے گا۔ 

 شیخ صباح نے آخری دن تک خلیجی ممالک کا تنازع حل کرنے کی کوشش جاری رکھی جبکہ نوے کی دہائی میں ان پر حملہ آور ہونے والے عراق سے بھی قریبی تعلقات بحال کردیے تھے۔

مزیدخبریں