لاہور:فیاض چوہان نے اپوزیشن کے اتحادکو پاکستان ڈیمولیشن موومنٹ کا نام دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا ایجنڈا قومی اداروں کےخلاف ہرزہ سرائی کرناہے،ان کی کرپشن پر ہاتھ ڈالا جائے تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مسلم لیگ ن کو تنقید کے نشانےپر لے لیا اور بولے آل شریف واحد پارٹی ہے جس کی گنگا الٹی ہی بہتی ہے، ن لیگ ملک سے باہر ،ش لیگ حوالات میں چلی،اب م لیگ کھل کر کھیل رہی ہے، یہ مریم نواز ہی ہیں جنہوں نے پارٹی کا اس حال تک پہنچایا، فیاض چوہان نے اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کو پاکستان ڈیمولیشن موومنٹ کا نام دیدیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کچھ بھی کرلے کسی فورم پر بھی چلی جائے وزیراعظم انہیں این آر او کسی صورت نہیں دیں گے،شاہدخاقان کل پکڑے گئے تو انہیں خلیفہ کا لقب دےدیاجائے گا ،ن لیگ نے نااہل شخص کو اپنا قائد بنا لیا ہے ،ن لیگ کے اس وقت کے قائد کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل کیا ہے.
شہبازشریف جس کا نام ہے وہ کرپشن میں بے لگام ہے ،ن لیگ کے اس وقت کے قائد کو سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل کیا ہے ،شہبازشریف کو کرپشن،منی لانڈرنگ کے الزام پر گرفتار کیاگیا ،روزانہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کے اجلاس ہوتے ہیں۔