اسلام آباد:حکومت کا نیشنل ایمرجینسی ہیلپ لائن قائم کرنےکا فیصلہ ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو اہم ٹاسک سونپ دیا جبکہ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔
نیشنل ایمر جنسی ہیلپ لائن کے لیے الگ نظام تشکیل دیا جائے گا،کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں پورے ملک کے لیے ایک ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ہو گا،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں عوام کو ایک مخصوص نمبر میسرہو گا۔
وزیر اعظم کی نیشنل ہیلپ لائن نمبر کے قیام کو دو ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت ملک کے تمام ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبرز کو نئے نظام سے منسلک کیا جائے گا، نیشنل ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر ٹول فری ہو گا،نیشنل ہیلپ لائن نمبر سے کسی بھی ناگہانی صورتحال میں شہری کی فوری مدد ممکن ہو گی۔
نئے سسٹم میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا،وزیر اعظم آفس ملک کی تمام موبائل کمپنیوں سے معاونت حاصل کی جائے گی، نظام کو موثر اور مستحکم بنانے کے لیے قانون سازی کی جائے گی،قانون سازی کے لیے صوبوں سے بھی مشاورت ہو گی۔