کویت سٹی :کویت کے امیرشیخ صباح الاحمدالجابرالصباح کے انتقال کے بعدکویتی ولی عہدشیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کوکویت کانیاامیرمقررکیاگیا۔جبکہ پاکستان کے صدر ،آرمی چیف نے امیر کویت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امیرکویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح انتقال کرگئے تھی۔ امیر کویت امریکہ میں زیر علاج تھے۔ جس کے بعد آج ولی عہدشیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کو نیا امیر کویت مقرر کیا گیا ہے ۔امیر کویت کے انتقال کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ۔
عارف علوی نے اپنے پیغام میں امیر کویت صباح الاحمد الجار الصباح کے خاندان اور کویتی عوام سے اس دکھ کے موقع پر ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ امیر کویت کی مغفرت فرمائے اور فیملی کو صدمہ برداشت کرنے ہمت دے۔
91سال کی عمر میں انتقال کرنے والے شیخ صباح الاحمد الجاطر الصباح 2006 سے امیر کویت تھے۔ مرحوم امیر نے اپنے ملک کے وزیراعظم کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دی تھیں۔وہ کویت کے وزیر خارجہ بھی رہے تھے۔ بحیثیت وزیر خارجہ وہ 40 سال تک اس منصب پہ فائز رہے تھے۔
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے امیر کویت کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا تھا کہ امیر کویت کی وفات پر انتہائی دکھ ہوا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔