لاہور:ہائیکورٹ نے سول ایوی ایشن کو پائلٹ کے خلاف مزید ایکشن لینے سے روک دیا۔
ذرائع کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی اے کے پائلٹ عاصم عزیز کا لائسنس معطل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار کے پاس کمرشل پائلٹ لائسنس موجو ہے،سول ایوی ایشن نے ائیر ٹرانسپورٹ لائسنس معطل کر دیا ہے ،سول یوی ایشن کو کمرشل پائلٹ لائسنس کی بنیاد پر فلائٹ آپریٹ کرنے کی اجازت دینے کا حکم دیا جائے۔
جس پر عدالت نے سول ایوی ایشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔