ممبئی:بالی ووڈ کی ہنس مکھ اداکارہ جوہی چاولہ نے کہا ہے کہ میرے بچے میری فلمیں دیکھ کر شرمندہ ہوتے ہیں اور کہتے ہیں انہیں میرے رومانوی سین ’’عجیب‘‘ لگتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ جوہی چاولہ جو کہ اپنی مسکراہٹ اور چہچہاتی طبیعت کی وجہ سے مشہور ہیں اور جنہوں نے فلموں میں لازوال کردار ادا کئے نے ایسا انکشاف کردیا ہے کہ ان کے مداح بھی حیران رہ گئے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بچے جھانوی اور ارجن میری فلمیں دیکھ کر شرمندہ ہوتے ہیں اور میرے رومانوی سین کو عجیب کہہ کر بلاتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں جوہی نے کہا کہ انہوں نے اپنی چند فلمیں جھانوی اور ارجن کو دکھانے کی کوشش کی ، لیکن وہ انہیں دیکھنے کے خواہشمند نہیں تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بیٹے نے ایک بار بتایا تھا کہ وہ اس کی کوئی رومانوی فلم نہیں دیکھیں گے کیونکہ اسے یہ ’عجیب‘ معلوم ہوا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ "دراصل ، وہ میری فلمیں دیکھ کر بہت شرمندہ ہیں ، خاص کر پہلے والی فلمیں،دراصل میرے شوہر جے مہتا نے انہیں کہا کہ ان کو اپنی ماں کی فلم ’’ہم ہیں راہی پیار‘‘ کے ضرور دیکھنی چاہیے کیونکہ وہ کافی اچھی فلم ہے۔
جوہی چاولہ نے کہا کہ پھر ارجن نے مجھ سے پوچھا ، ‘ماں کیا اس فلم میں رومانس ہے؟ جس کا جواب میں نے ہاں میں دیتے ہوئےکہا کہ ہاں یہ ایک رومانوی مزاح ہے۔ارجن نے اس کے جواب میں کہا کہ میں آپ کی فلموں میں رومانوی چیزیں نہیں دیکھنا چاہتا کیونکہ یہ مجھے بہت ہی عجیب لگتا ہے۔ لہذا میں آپ کی کوئی فلم نہیں دیکھنے جا رہا ہوں۔ ’اور بس! وہ میری کسی فلم کو نہیں دیکھنا چاہتے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کو میرا کام ’’میں کرشنا ہوں اور چاک اینڈ ڈسٹر‘‘ میں پسند آیااور اس کی انہوں نے تعریف بھی کی ہے۔
یاد رہے کہ جوہی چاولہ نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1986میں فلم سلطنت سے کیا جبکہ ان کو مقبولیت فلم قیامت سے قیامت تک کی ریلیز کے بعد ملی۔