پارلیمانی اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ پھٹ پڑے

06:46 PM, 30 Sep, 2019

اسلام آباد: وزیر اعظم نے امریکہ واپس آتے ہی دھماکہ دار اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن وزراءکی کارکردگی ٹھیک نہیں انہیں بہت جلد تبدیل کر رہا ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پارلیمانی اجلاس میںحکومتی وزراءپھٹ پڑے ،کئی ایم این ایز نے وزراءکیخلاف شکایات کے امبار لگا دئیے،پشاور سے تعلق رکھنے ایک ایم این اے نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ جائز کام کیلئے ہمیں وزراءکی منتیں کرنا پڑتی ہیں ۔

پارلیمانی اجلاس کے دوران پشاور سے تعلق رکھنے والے اربا ب عامر جب جذباتی ہوکر اٹھ کر جانے لگے تو وزیر اعظم عمران خان نے انہیں روک دیا اور کہا جن وزراءکی کارکردگی ٹھیک نہیں ہونے تبدیل کر رہا ہوں ،عمران خان نے تمام وزراءکو ہدایات جاری کیں کہ تمام ایم این ایز کی شکایات کو جلد از جلد دور کیا جائے آئندہ ایسے تمام اراکین کے تحفظات دور کرنے کیلئے خود بھی ملاقاتیں کرونگا ۔

واضح رہے پارلیمانی اجلاس میں پشاور سے تعلق رکھنے والے ایم این اے ارباب عامر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے اور وزیراعظم کو بتایا کہ وزرا ہمیں ملاقات کے لیے وقت بھی نہیں دیتے، حلقے کے عوام کے جائز کام کے لیے بھی وزرا کی منتیں کرتے ہیں، پھر بھی کام نہیں ہو رہے،عمران خان نے تمام وزراءکو ممبران پارلیمنٹ کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔

مزیدخبریں