ڈینگی وائرس ،  وزیراعظم کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر برہمی کا اظہار

05:03 PM, 30 Sep, 2019

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ڈینگی وائرس کے خلاف پیشگی اقدامات نہ کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں وزیراعلی پنجاب نے وزیراعظم کو ڈینگی وبا کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ڈینگی وائرس سے متعلق پیشگی اقدامات نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

 

وزیراعظم عمران خان نے پولیس اصلاحات کے نفاذ کے لئے 30 ستمبر کی ڈیڈلائن دی تھی، اجلاس میں آئی جی پنجاب عارف نوازبھی شریک ہوئے۔ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے پولیس اصلاحات کے نفاذ کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا ۔

 

اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب نے پولیس اصلاحات پر وزیراعظم عمران خان کوآگاہ کیا جبکہ آئی جی پنجاب عارف نواز نے بھی پولیس ریفارمزایکٹ پروزیراعظم کوبریفنگ دی۔

 

 

مزیدخبریں