دوسرا ون ڈے،پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

02:37 PM, 30 Sep, 2019

کراچی:پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی ٹیم اس وقت دورہ پاکستان پر موجود ہے اور پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا جبکہ دوسرا ون ڈے آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔

میچ کے لئے پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر سری لنکن قائد لاہیرو تھریمانے کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔اس موقع پر سرفراز احمد نے کہا کہ پچ اچھی دکھ رہی ہے بڑ سکور کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستان میں کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے اور بہت پرجوش ہیں۔

مزیدخبریں