اداکاری کا شوق سجل کو دیکھ کر پیدا ہوا :صبور علی

02:27 PM, 30 Sep, 2019

اسلام آباد :اداکارہ صبور علی نے کہا کہ انہیں ابھی تک والدہ کی وفات کا یقین نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کوئی انہیں ان کی والدہ کی موت کا یقین دلانے کی کوشش کرے تو وہ ڈپریشن کا شکار ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں اداکاری کا شوق سجل کو دیکھ کر پیدا ہوا ہے اور ان کی بہن ان کی آئیڈیل ہیں۔

صبور علی ڈرامہ ”گل وگلزار “ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں