صباقمرایک با صلاحیت اداکارہ ہیں، کبریٰ خان

01:54 PM, 30 Sep, 2019

اسلام آباد: اداکارہ کبریٰ خان نے کہا کہ صباقمرایک با صلاحیت اداکارہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ اداکاروں میں صباقمر ایک با صلاحیت اداکارہ ہیں اور ان کے کام سے بہت متاثر ہونے کی بناءپر کسی ڈرامے ےا فلم میں کام کرنے کی خو اہش رکھتی ہیں ۔

ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ ڈرامہ ”الف اللہ اور انسان“ ان کے دل کے بہت قریب ہے ۔ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ فلم ”جوانی پھر نہیں آنی2 “ میں کام کرنے سے گھبرا رہی تھیں اور فلم کے پہلے ٹیک کے دروان ہمایوں سعید کے سامنے ڈائیلاگ بول نہیں پارہی تھیں۔

اداکارہ ڈرامہ ”الف“ میں احسن خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظرآرہی ہیں۔

مزیدخبریں