49فیصد امریکی شہریوں نے ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کردی

12:28 PM, 30 Sep, 2019

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا انتخابی سکینڈل سامنے آنے کے بعدنصف امریکی شہریوں نے ان کا مواحذہ کرنے کی حمایت کردی ہے۔

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق امریکا میں کرائے گئے حالیہ سروے میں 49 فیصد امریکی شہریوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا مواخذہ ہونا چاہئے ۔ سی این این نے خبردی ہے کہ ریاست پنسلوانیا کے باشندوں نے جن کی اکثریت نے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو ووٹ دیا تھا اب وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے ٹرمپ کو ووٹ دے کر غلطی کی تھی ۔

ٹرمپ کو ووٹ دینے والے ایک شہری نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک مواحذہ عوام پر یہ ثابت کرے گی کہ صدر اپنی مرضی سے جو چاہے وہ نہیں کرسکتا اور اس کے نتائج سے بچ نہیں سکتا۔گذشتہ الیکشن میں ٹرمپ کو ووٹ دینے والے ایک اور امریکی شہری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ٹرمپ حد سے زیادہ بڑھ گئے ہیں۔

مزیدخبریں