چونیاں سے ایک اور بچے کی لاش برآمد، تعداد 5 ہو گئی

12:21 PM, 30 Sep, 2019

قصور: چونیاں سے بچے کی باقیات ملی ہیں جس کے بعد علاقے میں ایک بار پھر خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔نواحی شہر چونیاں میں ایک اور بچے کی باقیات ملی ہیں۔ جس کے بعد علاقے سے ملنے والی بچوں کی لاشوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ پولیس نے لاش کی باقیات کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیشی عمل شروع کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی باقیات جس جگہ سے ملی ہے وہ اس مقام سے قریب ہی ہے جہاں سے پہلے زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 4 بچوں کی لاشیں اور باقیات ملی تھی۔

واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل چونیاں سے 4 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جن میں 2 کی شناخت فیضان اور عمران کے نام سے ہوئی تھی تاہم پولیس اب تک اس کیس میں کوئی بھی پیش رفت نہیں کر سکی۔

مزیدخبریں