کراچی :ایک خیراتی ایونٹ میں کشمیر پر بات کرنے سے انکار پر اداکارہ مہوش حیات کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کے خوب لتے لیتے نظر آرہے ہیں۔
وائرل ہونے والی ویڈیو پر مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ان کے کشمیر کے حوالے سے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔
مہوش حیات نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ ان کی لیکڈ ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے، وہ ہمیشہ سے ہی عالمی سطح پر کشمیر کیلئے بھرپور آواز اٹھاتی رہی ہیں اور آئندہ بھی ایسا کرتی رہیں گی۔
’ اگلے قدم کے طور پر میں نے بڑی منصوبہ بندی کر رکھی ہے، یہ ایک خیراتی ایونٹ تھا اور مجھ سے پبلک ریلیشنز والوں نے کہاتھا کہ اس موقع پر کوئی سیاسی بات نہیں کرنی اور نہ ہی ایسی کوئی بات کرنی ہے جس سے دھیان یتیم بچوں سے ہٹ کر کسی اور طرف چلی جائے۔‘
خیال رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ایک صحافی کو یہ کہہ کر کشمیر پر موقف دینے سے انکار کردیا تھا کہ انہیں کشمیر پر بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔