کابینہ کے اندر رہ کر کارکردگی دکھانا پڑی تو وہ بھی کریں گے، اسد عمر

09:29 AM, 30 Sep, 2019

پشاور: سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے بارے میں بات چیت جاری ہے۔ اگر کابینہ کے اندر رہ کر کارکردگی دکھانا پڑی تو وہ بھی کریں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عوام ڈالر کے بارے میں سوچنا بند کر دیں اور ملک استحکام کی جانب بڑھ رہا تاہم دو سال مزید لگیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ کافی دنوں سے ڈالر پر بات نہیں ہوئی یہ استحکام کے آثار ہیں۔ میں نے کہا تھا جو بھی آئے گا اس نے مشکل حالات میں فیصلے کرنے ہیں۔ ملکی معیشت اب آئی سی یو سے نکل آئی ہے۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا اب گروتھ کی جانب جانا ہے اور آئی ٹی کے شعبے میں خیبر پختونخوا میں اچھا کام ہوا ہے۔

مزیدخبریں