اداکارہ نور بخاری نے ڈیمز فنڈ میں ایک لاکھ روپے جمع کرا دیئے

11:19 AM, 30 Sep, 2018

لاہور : اداکارہ نور بخاری نے ایک لاکھ روپے ڈیمز فنڈ جمع کروا دئیے اور اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا اب ہمیں بھی اس کیلئے کچھ کرنا چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو ڈیمز فنڈ میں دل کھول کر حصہ لینا چاہیے، انہوں نے اپیل کی کہ ہر شہری کو اپنی استطاعت کے مطابق فنڈ دینا چاہیے، چاہے وہ 10 روپے ہی کیوں نہ ہوں۔


نور نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بھی ٹویٹ کر کے باقاعدہ سب سے درخواست کی اور کہا کہ ایک نوبل کاز ہے ہمارا ملک ہماری پہچان ہے، آج فنکاروں نے جو پیسہ باہر کے ملکوں میں بھی کمایا محنت اور فنی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ پاکستان ہی ان کی پہچان بنا۔

مزیدخبریں