امریکی خاتون نے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر جنسی زیادتی کا الزام لگادیا

امریکی خاتون نے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر جنسی زیادتی کا الزام لگادیا
کیپشن: Image by CelebritiesBuzz

نیویارک:سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کے لیے ایک اور چیلنج سامنے آگیا ہے اور امریکی خاتون نے پرتگالی سٹار پر جنسی زیادتی کا الزام لگا دیا۔


جرمن میگزین کو انٹرویو میں امریکی خاتون نے رونالڈو پر سنگین الزام لگایا۔ کیتھرین میورگا نے کہا کہ 2009 میں لاس ویگاس کے ہوٹل میں رونالڈو نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ رونالڈو نے زبان بند رکھنے کے لیے تین لاکھ 75 ہزار ڈالرز دیئے۔


دوسری جانب پرتگالی سٹار رونالڈو نے میگزین کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔