ہنوئی: ویتنام کی عدالت نے پیٹرو ویتنام کے سابق سربراہ نگوین شوان سون کو کرپشن کے الزامات میں موت کی سزا سنا دی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شوان سون 2014 سے 2015 تکاس ادارے کے سربراہ تھے اور ان پر 13.6 ملین ڈالر خردبرد کرنیکا الزام عائد کیا گیا تھا جس پر انہیں سزائے موت کا حکم دیا گیا جبکہ اسی مقدمے میں پیٹرو ویتنام کے جزوی ملکیتی حقوق کے مالک اوشن بینک کے سابق سربراہ ہا وان تھام کو بھی عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
تھام پر الزام ہے کہ ان کے غلط احکامات کی وجہ سے بینک کو 70 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا۔ عدالت میں دونوں سابق اعلی اہلکاروں نے اپنے خلاف الزامات کی صحت سے انکار کر دیا تھا۔