اسلام آباد:دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہاہے کہ امریکہ پاکستان کو خطے کا اہم ملک سمجھتا ہے اور خطے میں پاکستان کی اہمیت سے بھی خوب واقف ہے۔
نفیس زکریا کا کہناتھاکہ افغانستان میں بھارتی سرگرمیوں کے باقاعدہ دستاویزی ثبوت کے ساتھ امریکہ اور افغانستان کی حکومتوں کو آگاہ کیاگیاہے جبکہ امریکہ پاکستان کو خطے کا ایک اہم ملک سمجھتا ہے۔
انھوںنے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر کئی ممالک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ترجمان نے مزید کہاکہ وزیراعظم کی امریکی نائب صدر کے ساتھ ملاقات بہت اہم تھی کیونکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ملکر کام کرناچاہتے ہیں۔