قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ میں لیفٹ آرم سپنر عبدالرحمن کی حیران کن کارکردگی

03:34 PM, 30 Sep, 2017

لاہور:قومی ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچز زور شور سے جاری ہیں ۔ جس میں فاسٹ باؤلرز کے ساتھ ساتھ سپنرز اپنے جوہر دکھا رہے ہیں ۔قائداعظم ٹرافی کے انتہائی اہم میچ میں  قومی کرکٹ ٹیم کے  لیفٹ آرم سپن باؤلرعبدالرحمن نے اپنی بہترین باؤلنگ سےسلیکٹرز کو اپنی طرف متوجہ کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق قائداعظم ٹرافی کے سیالکوٹ کے میچ میں ایچ بی ایل کی نمائندگی کرتے ہوئے  لیفٹ آرم سپن باؤلرعبدالرحمن نے دوسری اننگز میں فاٹا کی ٹیم کو کسی بھی طرح سنبھلنے کا موقع نہ دیا ۔لیفٹ آرم سپن باؤلرعبدالرحمن نے صرف  50 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔لیفٹ آرم سپن باؤلرعبدالرحمن کی شاندار کارکردگی نے  سلیکٹرز کی توجہ بھی اپنی جانب کروا لی ہے ۔ واضح رہے عبد الرحمن نے پاکستانی لیجنڈری سپنر اور دوسرا کے ماہر سعید اجمل کے ساتھ  مل کر پاکستانی ٹیم کو  متعدد بار فتح سے ہمکنار کروانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔اور حالیہ کارکردگی سے سیلکٹرز کی توجہ اپنی جانب کروائی ہے ۔ 

دوسری جانب نیشنل بنک کی نمائندگی کرتے ہوئے سپنر  رضا حسن نے قائداعظم ٹرافی کے ایک میچ میں 12 وکٹیں لے کر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لیا۔ واضح رہے قومی کرکٹ ٹیم کو یاسر شاہ کیساتھ بہترین لیفٹ آرم سپنر کی تلاش ہے۔ جو کسی بھی وقت میچ کا پانسا پلٹنے میں مہارت رکھتا ہو اور قومی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں  دونوں کھلاڑیوں کی کارکردگی نے سلیکٹرز کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرالی ہے۔

مزیدخبریں