عماد وسیم قابل بھروسہ نہیں، خواتین بچ کر رہیں‘ افغان نژاد ڈچ دوشیزہ کا مشورہ

03:11 PM, 30 Sep, 2017

لاہور:عماد وسیم ہرگز قابل بھروسہ نہیں ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر عماد وسیم پر الزامات عائد کرنے والی افغان نژاد ڈچ دوشیزہ نے دیگر خواتین کو عماد وسیم سے بچ کر رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔عماد وسیم نے افغان نژاد ڈچ دوشیزہ کے الزامات کی تردید کی ہے تاہم دوشیزہ اپنے الزامات سے دستبردار ہونے کے لئے تیار نہیں۔

افغان دوشیزہ نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کے دیگر خواتین سے بھی تعلقات تھے۔عماد وسیم قابل بھروسہ نہیں، اس نوجوان کیساتھ نہیں رہ سکتی۔ میں دوسری خواتین کو بھی خبردار کرتی ہوں کہ وہ عماد وسیم سے بچ کر رہیں۔

مزیدخبریں