امریکا سے جنگ،47لاکھ کوریائی شہریوں نے رجسٹریشن کرادی

امریکا سے جنگ،47لاکھ کوریائی شہریوں نے رجسٹریشن کرادی

لندن:امریکا سے جنگ کی تیاری، لاکھوں افراد فوج شامل ہو گ،امریکی حملے کاخدشہ بڑھتے ہی شمالی کوریا میں لاکھوں افراد نے خود کو فوج میں بھرتی کیلیے پیش کر دیا ۔برطانوی میڈیاکے مطابق امریکی حملے کاخدشہ بڑھتے ہی شمالی کوریا میں لاکھوں افراد نے خود کو فوج میں بھرتی کیلیے پیش کر دیا اوراب تک شمالی کوریا کے47لاکھ شہریوں نے خود کو فوج میں بھرتی کے لیے پیش کیا ہے۔

ڈھائی کروڑکی آبادی کے حامل شمالی کوریا کی فوج 12لاکھ اہلکاروں پر مشتمل ہے اور چین، بھارت اور امریکا کے بعد تعداد کے لحاظ سے شمالی کوریاکی فوج دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے۔

دوسری طرف امریکی وائٹ ہاﺅس نے بتایاہے کہ شمالی کوریا کے خلاف محازکی تیاری کے لیے امریکی صدر 5ایشیائی ممالک کادورہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاﺅس کے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاکہ شمالی کوریا کے خلاف محاذ بنانے کے لیے امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ نومبر میں جاپان، جنوبی کوریا، چین، ویتنام اور فلپائن کا نومبر میں دورہ کریں گے۔

وائٹ ہاوس کا کہنا تھا کہ اس دورےسے جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے میں مدد ملے گی۔بیان کے مطابق پیونگ یانگ کے خلاف محازکی تیاری کے لیے امریکی صدر 5ایشیائی ممالک کادورہ کریں گے۔